کچھ وضاحتیں …لالا جی کی طرف سے

پچھلے کچھ عرصے میں لالاجی کے بارے میں یہ تاثر پیدا ہو گیا ہے کہ لالا جی پیپلز پارٹی کی خطاؤں کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور باقی سب پر سخت تنقید کرتے ہیں۔یہاں کچھ وضاحتیں ضروری ہو گئی ہیں۔

پہلی بات تو یہ کہ پی پی پی سے ہمدردی اس بات کی ہے کہ پچھلے چار برس میں سب نے پی پی پی کو پنچنگ بیگ (Punching Bag)  بنا رکھا ہے۔ اور منتخب حکومت کو ہٹانے کا ہر حربہ آزما لیا گیا ہے۔ ایسے میں لالا جی کسی وردی والے، کالے کوٹ والے یا کسی چیف جسٹس کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا، بلکہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوگا جن کو اس ملک کے عوام نے منتخب کیا ہو۔

وحیدہ شاہ نے ایک سرکاری ملازمہ کے تھپڑ مارے تو ہم نے اس پر لعن طعن کی۔ مگر نوٹس صرف وحیدہ شاہ کا کیوں۔ وکیل سیشن جج کو تھپڑ مارے تو اُس پر نوٹس کیوں نہیں۔کیا سیشن جج اسی ریاست کا ملازم نہیں۔ دوہری شہریت کے حامل صرف پیپلز پارٹی کے ارکان تو نہیں، جعلی ڈگریوں والے صرف پیپلز پارٹی کے ارکان تو نہیں، سب کو کٹہرے میں کھڑا کریں، سب کو نا اہل قرار دیں تو لالاجی کو کوئی اعتراض نہیں۔ لالاجی پیپلز پارٹی کے ارکان کی غلط کاریوں کا دفاع نہیں کرتے، بلکہ قانون کے من پسند اطلاق پر تنقید  کرتے ہیں۔

لالاجی چیف جسٹس کی بحالی کی تحریک میں شامل رہے۔ جب چیف جسٹس پہلی بار معطل ہوئے تو اگلے روز سپریم کورٹ کے سامنے لالا جی بھی موجود تھے۔ اُس روز چیف جسٹس کو سپریم کورٹ نہیں آنے دیا گیا، اور ان کے بال نوچے گئے۔ لالا جی کو آج بھی اس تحریک میں شمولیت پر کوئی افسوس نہیں کیوں کہ چیف جسٹس کو غیر قانونی طریقے سے ہٹایا گیا تھا۔حالانکہ اُس تحریک میں شامل کئی لوگ آج چیف جسٹس کے من پسند ازخود نوٹس اور سیاسی مسائل میں بے جا ٹانگ اڑانے کی عادت کو دیکھ کر افسوس کر رہے ہیں۔تاہم آج بھی اگرچیف جسٹس کوغیر قانونی طریقے سے ہٹایا گیا تو لالا جی اس کی مخالفت کریں گے۔

Advertisements

3 خیالات “کچھ وضاحتیں …لالا جی کی طرف سے” پہ

  1. Lala Ji, Waheeda Shah case was a very minor issue which you rightly condemned.
    But what about one sitting-minister being the killer of 5 women. And what about restoring Mr. Raja Pervez Ashraf as a minister, specially when he is facing charges of corruption of millions of dollars in rental power case. My list is very long and I want to talk to you more if we ever meet. Let me see your argument and vision about the "things” in broader perspective. Your Khair-Khwah.

  2. خان صاحب۔۔۔ آپ کی باتیں اپنی جگہ درست ہیں۔ کسی وزیر پر الزامات ہوں تو اسے وزیر نہیں ہونا چاہئے۔ تاہم محض الزامات کی بنیاد پر ہم وزیروں کو ہٹانے لگے تو ملک کا نظام کیسے چلے گا۔ الزام لگانا کوئی مشکل کام تو نہیں۔
    دوسری طرف عدالتوں کی طرف سے جو امتیازی رویہ دیکھ کر وزیروں پر الزامات کو کتنی اہمیت دی جائے۔ کاظمی صاحب مدت سے جیل میں ہیں حالانکہ ابھی تک سزا نہیں ہوئی۔
    یہ الزامات اور عدالتوں کا رویہ ذاتی عناد اور بغض کا نتیجہ زیادہ نظر آتا ہے، اور انصاف کا تقاضا کم نظر آتا ہے۔

  3. بلاگر انتہائی نامعقول اور شدید زہنی خلش کا شکار لگتا ہے ۔ ۔ بے شک ایک بلاگر پر یہ شرائط لاگو نہیں ہوتیں کہ وہ اپنی تحریر کو کسی ضابطے میں پابند کرتےہو ئے اپنے خیالات کا اظہار کرے۔ لیکن کم از کم اس کی سوچ پڑھنے والے کو باور کرائے کہ یہ اس کی اپنی تحریر ہے ۔ ۔ ۔ بے شک میں خود بلاگ نہیں لکھتا ، کیونکہ میں عملی طور پر کوشش کرنے کو اہمیت دیتا ہوں۔ ۔ لیکن ہر قلم کار اور خاص طور پر بلاگ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے بلاگرز کی حوصلہ افزائی ضرور کرتا ہوں۔ ۔ ۔
    آپ کی تحریر کو دیکھ کر واضح ہوتا ہے کہ آ پ انتہائی کم علم ہیں ۔ ۔ ۔محض الفاظ کا انبھار لگا دینا ہی تحریر نویسی نہیں ۔ ۔ ۔

جواب دیں

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s