عمران خان سے چند سوال

جناب عمران خان صاحب…!

 مؤدبانہ گزارش ہے کہ اگر میں آپ کے پیروکاروں و پرستاروں کی گالیوں سے امان پاؤں تو چند شرارتی سے سوال کرنے کی گستاخی کرنا چاہوں گا۔ وہ سوال یہ ہیں:۔۔

  1. آپ کا سب سے اہم وعدہ یہ ہے کہ آپ بد عنوانی یعنی کرپشن ختم کر دیں گے۔ آپ کی پارٹی کے تمام لوگ اپنے اثاثے ظاہر کریں گے۔ چنانچہ اگر ناگوار نہ گزرے تو ہم یہ جاننا چاہیں گے کہ پچھلے کچھ عرصے سے جو جلسے منعقد کئے جا رہے ہیں ان پر کتنا پیسہ خرچ ہوا اور یہ پیسہ کہاں سے آیا۔ برائے مہربانی ہمارے سوال کا یہ مطلب نہ نکال لیجئے گا کہ ہم خاکم بدہن آپ یا آپ کی پارٹی پر بدعنوانی کا الزام لگا رہے ہیں۔ ہم محض اپنے جنرل نالج میں اضافے کے لئے پو چھ رہے ہیں۔ 
  2. آپ کا دوسرا وعدہ یہ ہے کہ آ پ اقتدار میں آ کر طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کر دیں گے۔ کیا اس بارے میں آپ نے خورشید قصوری صاحب سے بات کر لی ہے؟ کیا وہ بیکن ہاؤس سکول سسٹم بند کرنے پر راضی ہیں؟ 
  3. آپ کا ایک وعدہ یہ بھی ہے کہ خواتین اور اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیں گے۔ آپ کی یہ یقین دہانی سر آنکھوں پر۔ مگر یہ تو بتائیے کہ آپ کے جلسوں میں جہادی تنظیموں کے جھنڈے کیوں لہرا رہے ہوتے ہیں؟ کیا ہماری خواتین اور اقلیتوں کو انہی جھنڈے والوں نے یرغمال نہیں بنا رکھا؟ 
  4. اگر آپ بھی ہندوستان کے ساتھ  معمول کے تعلقات چاہتے ہیں تو موجودہ حکومت کی ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کا خیر مقدم کرنے میں کیا چیز مانع ہے؟ مثالیں دے کر وضاحت کریں ، جہاں ضروری ہو اشکال بھی بنائیں۔
  5. آپ نے عافیہ صدیقی کی بات بھی کی۔ کیا آپ اقتدار میں  آکر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکہ سے بات کریں گے؟ کیا اس مقصد کے لئے خورشید قصوری صاحب ہی کی خدمات حاصل کی جائیں گی؟ اگر امریکہ نے عافیہ صدیقی کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تو کیا آپ کسی محمد بن قاسم کو بھیجیں گے کہ عافیہ صدیقی کو رہا کروا لائے؟ 
  6. آپ کا دعویٰ ہے کہ طالبان دراصل پختون مزاحمت کار ہیں جو امریکی ڈرون حملوں کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔ آپ کا کہنا یہ ہے کہ جب ڈرون حملوں میں عام پختون شہری ہلاک ہوتے ہیں تو ان کے رشتے دار (بیٹے ، بھانجے، بھتیجے وغیرہ) ان کا بدلہ لینے کے لئے خود کش بمبار بننے پر تیار ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں ہمارے ناپختہ ذہنوں میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر طالبان کو پھر اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور کراچی جیسے شہروں میں خود کش بمبار بھرتی کرنے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ طالبان خود کش دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے رشتے دار بدلہ لینے کے لئے کہاں جاتے ہیں؟ وہ طالبان کی صفوں میں گھُس کر خود کش حملے کیوں نہیں کرتے؟ آپ کے علم میں ہوگا (آپ شاید بیس سال پیلے خود قبائلی علاقوں میں گئے تھے اور آپ سے بہتر قبائلی علاقوں کو کوئی نہیں جانتا) کہ ۱۳۰۰ سے زیادہ قبائلی مشران کو طالبان نے ٹارگٹ کلنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ اُن کے رشتے دار طالبان سے بدلے کیوں نہیں لے رہے؟ 
  7. آپ نے حال ہی میں کہا کہ اگر آپ ناکام ہو گئے تو استعفیٰ دے دیں گے۔ ایسے میں آپ کے ووٹر اور کارکن کہاں جائیں گے جو آپ کو جتوانے کے لئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہیں۔ اگر کل کو بھاگ جانا ہے تو آج ہی کیوں نہیں بھاگ جاتے؟ 

نوٹ: غصہ نہ کریں… جواب دیں…اگر جواب نہ ہوتو استعفیٰ دے کر لنڈن چلے جائیں اور پرویز مشرف کے ساتھ بیٹھ کر گپ  لگائیں۔ آپ کے اکثر انقلابی ساتھی  پرویز مشرف کی صحبت سے پہلے بھی فیض یاب ہو چکے ہیں۔ انہیں کوئی تامل نہ ہوگا۔  

Advertisements

14 خیالات “عمران خان سے چند سوال” پہ

  1. جواب نمبر ایک ۔ یہ جواب ایک نظریاتی کارکن کے ہیں۔ جلسوں پر لاکھوں روپیہ خرچ ہو رہا ہے جو پارٹی کارکنان نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دیتے ہیں۔
    جواب نمبر دو ۔ یہ جواب ایک نظریاتی کارکن کے ہیں۔ خورشید قصوری صاحب بیکن ہاؤس سکول سسٹم کیوں بند کریں وہ سرکاری سکولوں کو بیکن ہاؤس سکول سسٹم کی طرح چلائں یہ بات کرنی چاہے۔
    جواب نمبرتین ۔ یہ جواب ایک نظریاتی کارکن کے ہیں۔ یہ سوال آپ کا غلط ہے کیوں کہ جہادی تنظیموں کے جھنڈے ان کے لوگ لاتے ہیں جو اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کی طرز سیاست ہمایت کرتے ہیں۔ اور سب سے زیادہ سے زیادہ تو خواتین پسند کرتی ہیں۔
    جواب نمبر۔چار ۔ یہ جواب ایک نظریاتی کارکن کے ہیں۔ موجودہ حکومت ایٹمی پروگرام کو رول کرنے اور فوج کا بجٹ کم کرنے کے لیے بھارت م ایف این کا سٹیٹس وے رہی ہے جو غلط ہے اگر صحیع ہے تو آپ مثالیں دے کر وضاحت کریں ، جہاں ضروری ہو اشکال بھی بنائیں۔
    جواب نمبر۔پا نچ یہ جواب ایک نظریاتی کارکن کے ہیں۔ عافیہ صدیقی کا کیس اسی وقت حل ہو جاتا جب زرداری یا نواز شریف ریمنڈ ڈیویس پر سٹینڈ لے لییتے کہ اپنا بندا چاہے تو عافیہ صدیقی کو رہا کرو مجھے سمجھ نہی آپ جیسے لوگ اور این جی اوز اس وقت کیا سوچتی ہیں ۔
    جواب نمبر6 یہ جواب ایک نظریاتی کارکن کے ہیں۔ طالبان کی ہمایت لوگ اسلام کی وجہ سے کرتے ہیں۔ جب امریکہ طالبان سے Osama bin ladan مانگ رہا تھا اس وقت پاکستان میں طالبان نہی تھے۔ اور خودکش حملے بھی نہی تھے۔ خودکش ڈورون نے پیدا کے۔
    جواب نمبر7 یہ جواب ایک نظریاتی کارکن کے ہیں۔ وٹر تو60 سال بدقسمت ہے کہاں جانا ہے ۔ ہاں البتہ سپوٹر اب اس بات سے بری از زمہ ہو جائں گیں کہ حالت بدلنے کی کوشش تو کی۔

  2. Answer-1..All the financial details of the expenses of the Tehreek-e-Insaf Rallies are deposited to the election commission of Pakistan, or if you still want to see the details of the finances and funds of Pakistan Tehreek e Insaf, you must come to our central secretariat in Islamabad, Embassy road, street no 84.

    Answer-2..Khursheed Kasoori has got nothing to do with this issue because he is running a private school where matric is also offered and when there will be only one syllabus applied in the country, no issues to any of the schools.

    Answer-3.. you have claimed that in PTI’s jalsa’s, there are flags of banned organisations. firstly can you please give any example of any flags seen in Lahore jalsa, or faisalabad, or gujranwala or ghotki or chakwal or mardaan or karachi or any other jalsa example where there were these flags were seen except at the peshawar jalsa. secondly it is govt’s responsibility to arrest them, not Imran Khan’s. and one example cannot be portrait as party’s policy. it is just your propaganda.

    Answere-4.. you have asked to support present govt’s policy for reconciliation with india and asked Imran Khan to give examples if he has supported the govt’s policy. im really confused and thinking hard about any policies of govt because you have not given any examples to prove your question. please first support your question with examples. coz i dont see any policy.

    Answer-5..Kasuri the former foreign minister was not the foreign policy maker, it is the govt who make foreign policy, the ministyer is just their representative. and at that time musharraf and the army had the govt. and to support my answer, i would really want to question you that do you really think that hina rabbani khar is making the foreign policy??

    Answer-6.. Imran Khan never claimed exactly the name taliban, because there are many groups operating. and Imran Khan has said that the locals of those areas are joining them and helping them because they think that few of these groups aredoing jihaad againt america. and the prove of this thinking that the relatives start joining these militants is when faheem’s (the boy who was killed by raimond davis) wife did suicide. theone who can commit suicide can also do suicide bombing.

    Answer-7.. aakhri jawab zara shud urdu mein sunn lein. aap apnay kaan saaf karwa k biyaan suna karein, aur ager kaan saaf thay tau dimaagh ka ilaaj karwa k phir sunnein. Imran Khan ne election mein nakaam honay ki baat nahi ki, unhon ne bola tha k ager govt mein aa k ager deliver karnay mein nakaam hua tau govt chor jaoon ga.

    propaganda bhi karna ho tau zara logical hona chahiye. ab aik article in jawaabon pe bhi likhna.

    thank you.

  3. I would futher ask the asker to what is he thinking of it as I don’t know they put questions but surely don’t know what should be done themselve..please don’t be extremist. try is better then sitting either….

  4. Just shut up who ever you are I gave you the simple answer for all your questions, what the flip you guys always start against every one who wants to bring change. What you think he will do some thing with magic on his first day in government. Hundred miles long journey starts from a single step. Did you ever ask these questions from the elected government they also have the same agenda. You just started pointing out PTI Let them come into govt then you have the right to ask question. Secondly what you think Imran khan came from some other world, he is one of us. Just like we made mistake every day but never get highlighted because we are not that important to be figure out. Same is Imran but he is a public figure thats why we always point fingers towards him. Without knowing the fact that when you point ONE finger to others, rest of FOUR are pointing towards yourself. Dude why can’t you just pick the positive things and move on, why we act like negative nation we start with negative things first. Let this change happen bro I agree PTI may not be the perfect but I hope they will be much better then the already tested rubbish stuff.

  5. Zubair’s answers are emotional, impulsive and hence beating about the bush. Imran khan has clearly mentioned Taliban. In fact the whole popularity campaign of this opportunist is based on exploiting the law & order problems for his political leverage. He is siding with Taliban because of fear. He never condemns the killing of innocent people in mosques and tribal Jirgas. His perception that people turn into suicide bombers as a result of drone attacks is rubbish. What about Swat where there were no drones, and a whole army of Taliban slaughtered thousands of innocent people. Who is going to determine precisely whether an aggressor is a tribal, Taliban or other groups? Can Imran do? Can a drone do?
    And finally, let me ask Imran or his jialas a question. He says he will talk to Taliban. The govt has already talked with them on various occasions, like in swat, but they are hardliners and want to impose their agenda on the govt. What will Imran do, if he is in power, and if they do not lay their arms and follow their own agenda? Will he fight them? IMRAN SHOULD TELL US NOW. What will be Imran’s approach towards Fazlullah (killer of thousands of people) and his associates? IMRAN SHOULD SAY IT NOW (please don’t say USS WAQT DEKHA JAIGA, and no beating about the bush, OK!!!).
    !!!).

  6. مضمون نگار نے آنے والوں کے طریقہ حکمرانی پر تو خدشات کی بھرمار کر دی، ذرا جانے والوں کا احتساب بھی کر لیں، پی پی پی کی ویب سائٹ پر ٢٠٠٨ انتخابی منشور کا صفحہ آٹھ ہی پڑھ لیں (سارا منشور شاید ایک نشست میں ہضم نہ ہو ) . اور اس کی روشنی میں گزشتہ چار سال کی حکمرانی پر ایک عہدہ مضمون لکھ ڈالیں .

    http://ppp.org.pk/manifestos/2008.pdf

    • بھیا لالا جی کا مزاج ہی ایسا ہے کہ جس کو ہر کوئی لتاڑ رہا ہو اُس کے دفاع کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں اور جس کی سب تعریف کر رہے ہوں اُس کی ٹانگ کھینچتے ہیں۔ عمران خان کا ہر کوئی دیوانہ ہو رہا تھا تو کچھ مشکل مشکل سوال کر ڈالے۔ آصف زرداری کو ہر کوئی کتا کتا کہ رہا ہے تو ہم تو اس کا دفاع کریں گے نا۔ ہم بھیڑ چال کا شکار نہیں ہونے والے۔ موجودہ حکومت پر تنقید ہر کوئی کر تو رہا ہے۔ پھر آپ کیوں چاہتے ہیں کہ لالاجی بھی یہی کام شروع کر دیں۔

جواب دیں

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s