حلال گوشت اور حلال ٹوتھ برش کے بعد اب پیش ہے حلال وہسکی

دین اسلام کا غلبہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہود و ہنود کو اپنے کاروبار چلانے کے لئے اسلامی اندازو اطوار اپنانے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ چنانچہ پہلے تو مغربی کمپنیوں نے حلال گوشت فراہم کرنا شروع کیا، پھر کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی حلال پیش کرنا شروع کر دیں۔ حتیٰ کہ ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ برش بھی حلال آنے لگ گئے۔ اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ حلال وہسکی بھی تیار کر دی گئی ہے اور توقع ہے کہ یکم دسمبر سے حلال وہسکی بھی بازار میں عام دستیاب ہو گی۔ خبر یہ ہے کہ برطانیہ میں اس کی بوتل دس پونڈ جبکہ کین چار پونڈ میں خریدا جا سکے گا۔

حلال وہسکی کا نام آر کے (ArKay)رکھا گیا ہے۔ یہ فلوریڈا میں قائم سکاٹش سپرٹس لمیٹڈ نے تیار کی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں الکوہل نہیں شامل تاہم اس کا ذائقہ بالکل الکوہل والی وہسکی جیسا ہی ہے۔ اس میں سادہ پانی میں کئی طرح کے کیمیائی مرکبات، رنگ اور مصنوعی ذائقہ شامل کیئے گئے ہیں۔ کمپنی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ "الکوہل کے بغیر، وہسکی کا شاندار ذائقہ لئے یہ ایک شاندار مشروب ہے جسے دن رات کسی بھی وقت پیا جا سکتا ہے”۔

اس بارے میں علماء کے رد عمل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ لہٰذا مسلمان بھائیوں اوربہنوں سے اپیل ہے کہ محتاط رہیں یہ مسلم امہ کے خلاف یہودوہنود کی سازش بھی ہو سکتی ہے۔ ویسے آپس کی بات ہے یہ گورے ہیں بہت چالاک … کاروبار/مارکیٹنگ کرنا کوئی ان سے سیکھے۔ ذرا غور فرمائیے …اس وہسکی کو الکوہل فری وہسکی بھی تو نام دیا جا سکتا تھا۔ مگر نہیں صاحب… اسے حلال وہسکی ہی کیوں کہا گیا۔ چلیں آپ سوچتے رہیئے … ہم لکھنے کے لئے کوئی سنجیدہ موضوع ڈھونڈتے ہیں۔

ارے بھئی مذاق نہیں کر رہا … اچھا یقین نہیں آتا تو اس لنک پر جا کر خود ہی دیکھ لیجئے۔

Advertisements

3 خیالات “حلال گوشت اور حلال ٹوتھ برش کے بعد اب پیش ہے حلال وہسکی” پہ

  1. ماشاءاللہ سفیر بھیا خوب لکھا آپنے۔ ہمیں اِنکی چالوں سے ہوشیار رہنا چاہئیے۔ لکھاریوں کا فرض بنتا ہے کہ اپنی تحاریر کے ذریعے لوگوں میں اِس طرح کے مسائل کے متعلق شعور پیدا کریں۔

جواب دیں

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s